متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 607433
سوال : آسیب کو بھگانے کے لیے کوئی عمل یا وظیفہ بتا دیجیئے ۔
جواب نمبر: 60743320-Nov-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 487-320/H=04/1443
ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت آیة الکرسی اور چاروں قل تین تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دعاء کرتے رہیں اور گناہوں سے بچتے رہنے کا اہتمام رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا بھائی پچھلے تیرہ سال سے بے روزگار ہے۔ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تیرہ سال پہلے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی ہوئی تھی۔ شادی پر ماں اور چھوٹی بہن راضی نہیں تھیں۔ شادی سے پہلے نوکری کررہا تھالیکن شادی کے بعد روزگار ایک دن بھی نہیں کرسکا۔ تین بچوں کا باپ ہے، کافی مشکلات کا شکار ہے۔ مختلف عاملوں نے بتایا کہ اس پر گھر والوں نے زبردست قسم کا جادو کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے روزگار میں مشکلات ہیں۔ ایک دو جگہ نوکری کی وہ صرف دو مہینے بعد خود بخود کسی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے۔ پانچ وقت کا نمازی ہے۔ منزل وغیرہ بہت پڑھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کوئی حل بتائیں۔ جس سے روزگار کا مسئلہ حل ہوجائے۔
2643 مناظرمولانا صاحب میں کوئی پچھلے ایک سال سے
کھانسی کی شکایت میں مبتلا ہوں ، ڈاکٹر حضرات سے رجوع کیا او ردوا بھی استعمال
کررہا ہوں پر افادہ نہیں ہورہاہے ۔ برائے کرم میرے لیے دعا فرمادیں اور کوئی وظیفہ
یا دعا تجویز فرمادیں جس سے میں شفایاب ہوجاؤں کیوں کہ شفا اللہ کے ہاتھ میں ہے ان
دواؤں میں نہیں۔
براہ کرم، مجھے بتائیں کہ بہت زیادہ اور بکثرت حیض میں کون سی دعا پڑھوں؟ مجھے بہت زیادہ خون کے ٹکڑے بھی آتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ اس سلسلے میں ایک دعا ہے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ میں نے کہاں دیکھا تھا، وہ دعا آپریشن سے نجات میں بھی معاون تھی۔ براہ کرم،مجھے جواب دیں۔
9558 مناظرمیرے
والد صاحب نے گھر میں کچھ بچے کا سایہ دیکھا تھا لیکن وہاں کچھ بھی نہ تھا، اسی
طرح میری ہمشیرہ نے بھی آدھی رات کو اندھیرے میں کسی کے سائے کو دیکھا تھا۔گھر میں
کافی ٹینشن ہے اس چیز کو لے کر۔ہم نماز اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔ ان چیزوں
نے ہمیں کبھی نقصان نہیں پہنچایا۔ ان سب چیزوں کی کیا حقیقت ہے؟ گھر والے جھاڑ
پھونک کروانے کو کہہ رہے ہیں۔میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ یہ سب بکواس ہے۔ آپ مجھے
ان چیزوں کی حقیقت سے آگاہ کردیں؟
میں اپنے بارے میں کچھ
پوچھنا چاہتا ہوں۔ مفتی صاحب میں آج کل قریب چار سال سے کاروبار ی پریشانی میں
مبتلا ہوں۔ جو بھی کام کرتا ہوں اس میں نقصان ہوجاتا ہے اب حالت یہ ہے کہ اب میں
بہت قرض میں ہوں اور میرا کوئی بھی کام بن نہیں پا رہا ہے۔ اور اب میرے والد کا
کاروبار بھی بالکل بند ہوگیا ہے اور گھر میں معاشی پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں
میں یہ بتاتا چلوں میں سعودی عربیہ جدہ میں روزی روٹی کے لیے ہوں۔ اور میرے خاندا
ن کے لوگ انڈیا میں ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ کیا میرے یا میرے خاندان پر
کوئی بندش یا جادو ہے یا یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے؟ میری والدہ کا نام عصمت
جہاں ہے۔ اگر آپ بتادیں گے تو بہت مہربانی ہوگی آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔