متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 18152
مجھے
ہکلانے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، میں دعا [ربی اشرح لی صدری․․․․․پڑھتی ہوں ہر فرض نماز
کے بعد سات مرتبہ۔ مگر کچھ افاقہ نہیں ہورہا ہے۔ آپ برائے کرم مجھ کو کوئی دعا یا
کوئی وظیفہ بتلائیے کتنا بھی لمبا ہو یا مشکل ، میں ان شاء اللہ پوری کوشش کروں
گی۔ میں کبھی یہ دعا بھی پڑھتی ہوں: [انی مسني الضر و أنت أرحم الراحمین (انبیاء)] کیا یہ پڑھنا ٹھیک ہے؟
برائے کرم اور دعا اور علاج بتلائیے اور میرے لیے دعا کیجئے۔

جواب نمبر: 18152
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1838=1838-12/1430
دوسری دعا کے شروع میں یہ کلمات بھی ہیں: وَاَیُّوْبَ اِذْ نَادٰی رَبَّہُ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ الخ مذکورہ دونوں دعائیں پڑھتی رہیں، بہت عمدہ ہیں،مزید درود شریف کی کثرت رکھیں، اللہ نے چاہا تو افاقہ ہوگا، اللہ آپ کی پریشانی دور فرمائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند