• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 50416

    عنوان: اپنے پچھلے گناہوں كا اظہار كیے بغیر اللہ سے معافی مانگنا

    سوال: میں انتہائی گناہ گار انسان ہوں ، حرام مال کھانے ، لڑکیوں کو جنسی طورپر پریشان کرنے، جھوٹ بولنے ، چوری کرنے ، دھوکہ دینے اور جھوٹی امامت کروانے کا ، ہر ایک گناہ کر چکا ہوں ،میں ایسی حالت میں ہوں کہ اپنے گناہوں کا اقرار نہیں کرسکتا، اگر کرلوں تو میرے اہل خانہ کو شدید دھچکا پہنچنے گا اور ایک نہایت ہی قریبی عزیز کی صحت بگڑنے کا خدشہ ہے، میں اگر کسی سے کہے بغیراپنے پچھلے گناہوں کی معافی صرف خدا سے مانگوں تو کیا یہ کافی ہوگا؟

    جواب نمبر: 50416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 322-293/H=3/1435-U کسی کو نہ بتائیں اور اللہ پاک سے اخلاص کے ساتھ سچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلیں اور آئندہ گناہوں کے نہ کرنے پر قوی اور پختہ ارادہ کرلیں اور جس کا جتنا مال حرام کھایا ہے اس کو اصل مالک تک پہنچادیں، بتانا اگر خلاف مصلحت ہے تو نہ بتلائیں، خود نہ پہنچاسکیں تو کسی معتمد شخص کے ہاتھ سے بھیج دیں الغرض جو تدارک شریعت نے واجب قرار دیا ہے اس کو اختیار کرلیں تو ان شاء اللہ دنیا میں پاک صاف ہوجائیں گے، ورنہ آخرت کا معاملہ تو بہت سخت ہے، اللہ پاک حفاظت فرمائے۔ آمین!


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند