• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 35017

    عنوان: (۱ ) میں گاؤں کا رہنے والا ہوں۔ میں نے شہر کی ایک لڑکی سے شادی کی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ میرے والدین، بھائی بہنوں اور رشتہ داروں کو پسند نہیں کرتی ہے۔ میں دونوں پارٹیوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتاہوں مگر اب تک ناکام رہا ہوں۔ اس صورت حال سے مسئلہ یہ پیدا ہوگیا ہے کہ اب میں اپنی بیوی کے تئیں اپنے اندر کشش نہیں پاتاہوں اور سوچتا رہتاہوں کہ یہ شادی ٹھیک نہیں ہے جب کہ میں اس رشتہ کو برقرار رکھنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں کہ اس کے لیے میرے اندر کشش پید اہو اور میں اس کے ساتھ سوؤں نیز وہ بھی میرے گھروالوں کے ساتھ رشتہ کو بحال رکھے۔

    سوال: (۱ ) میں گاؤں کا رہنے والا ہوں۔ میں نے شہر کی ایک لڑکی سے شادی کی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ میرے والدین، بھائی بہنوں اور رشتہ داروں کو پسند نہیں کرتی ہے۔ میں دونوں پارٹیوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتاہوں مگر اب تک ناکام رہا ہوں۔ اس صورت حال سے مسئلہ یہ پیدا ہوگیا ہے کہ اب میں اپنی بیوی کے تئیں اپنے اندر کشش نہیں پاتاہوں اور سوچتا رہتاہوں کہ یہ شادی ٹھیک نہیں ہے جب کہ میں اس رشتہ کو برقرار رکھنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں کہ اس کے لیے میرے اندر کشش پید اہو اور میں اس کے ساتھ سوؤں نیز وہ بھی میرے گھروالوں کے ساتھ رشتہ کو بحال رکھے۔

    جواب نمبر: 35017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1723=1205-11/1432 آپ نمازوں اور دعاوٴں کا اہتمام کریں اور عشا کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں اس درود کو پڑھتے وقت بیوی کے نرم ہونے کا خیال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند