• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 605589

    عنوان:

    حضرت داؤد علیہ السلام کی دعا كیا تھی‏، جس كے بعد انھوں نے زرہ سازی شروع كردی تھی؟

    سوال:

    حضرت داؤد علیہ السلام نے جو دعا روزی کے لیے کی جس کے نتیجہ میں اُنہوں نے زیرہ سازی شروع کردی۔ ہمیں وہ دعا چاہئے ۔ جزاک اللّہ خیراً کثیرا

    جواب نمبر: 605589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 973-779/M=12/1442

     اس موقعہ پر کوئی مخصوص دعا کی صراحت ہمیں نہیں ملی، ہاں مطلقاً دعا کے اہتمام کا تذکرہ ہے چنانچہ معارف القرآن میں ہے: ․․․․․ یہ بات سن کر حضرت داوٴد علیہ السلام نے اللہ تعالی شانہ کی طرف الحاح و زاری اور دعا کا اہتمام کیا کہ مجھے کوئی ایسا کام سکھادیں جو اپنے ہاتھ کی مزدوری سے پورا کروں اور اس کی اجرت سے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا گذارہ کروں اور مسلمانوں کی خدمت اور سلطنت کے تمام کام بلا معاوضہ کروں، ان کی دعا کو حق تعالی نے قبول فرمایا، ان کو زرہ سازی کی صنعت سکھادی اور پیغمبرانہ اعزاز یہ دیا کہ لوہے کو ان کے لئے موم بنادیا تاکہ یہ صنعت بہت آسان ہوجائے اور تھوڑے وقت میں اپنا گذارہ پیدا کرکے باقی وقت عبادت اور امور سلطنت میں لگاسکیں“۔ (معارف القرآن، جلد ہفتم، ص: 263، سورہٴ سبا، ط: کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند