• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 43130

    عنوان: ذہن میں منفی سوچ آنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے ذہن میں ہمیشہ منفی سوچ آتی ہے ، میں اس کو کیسے مثبت سوچ بدلوں؟ اور اسلامی ا عتبار سے کیسی سوچ ہونی چاہئے ؟مجھے کیسے ذہنی سکون حاصل ہوگا؟براہ کرم، اس کا حل بتائیں ۔ اور کچھ اچھی کتابوں کے بارے میں بتائیں ، میں اپنے آپ کوہمت والا اور اچھی سوچ والا بنا ناچاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 43130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 102-102/M=2/1434 منفی سوچ جب بھی ذہن میں آئے تو ذہن کو دوسری طرف پھیر دیجیے، اچھی صحبت اور اچھے ماحول میں رہئے، تنہائی میں بے کار نہ بیٹھئے بلکہ ذکر وتلاوت وغیرہ میں خود کو مشغول رکھئے، قریبی کسی شیخ ومرشد متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیجیے اور ان کی تجویز کردہ اَوراد ووظائف پر عمل کیجیے، شادی نہ ہوئی ہو تو شادی کرلیجیے، باادب با نصیب، دوائے دل، اور خطبات پیر فقیر حضرت مولانا ذوالفقار صاحب نقشبندی وغیرہ کتابوں کا مطالعہ کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند