• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 605447

    عنوان:

    والدہ کی بیماری کے لئے دعا کی درخواست؟

    سوال:

    میری والدہ بیمار ہیں، اپ سے دعا کی خاص درخواست ہے ، میری والدہ کافی وقت سے بیمار رہتی تھی۔ ایک ۰۲۰۲میں رمضان کے بعد بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد چل کر آئیں اورگر کر بیہوش ہو گئیں، اس کے بعد کئی بار بیہوش ہوئیں۔ داکٹر سے علاج چلتا رہا اور بلڈ کی جانچ کرائی (.hemoglobin (4 ٹھا ۔ لیکن ۱۲۰۲کے شروع رمضان میں پھر سے والدہ بیہوش ہوئیں تین بار۔پھر جانچ کرئی (hemoglobine (3.9 نکلا۔ ڈاکٹر نے بلڈ چڑانے کو کہا ہم نے تین بوتل چڑھوادیا ۔ لیکن عید کے بعد پھر والدہ بیہوش ہونے لگی ہم نے جانچ کرائی تو(hemoglobine (3.3 نکلا۔ہم دیکھ کر حیران ہوگئے ، خون بڑھنے کے بجائے اور کم ہو گیا۔ میری والدہ چل پھر نہیں رہی ہیں۔ہر وقت لیٹی رہتی ہیں۔بہت کمزوری ہے ، ڈاکٹر نے پھر بلڈ چڑھانے کو کہا اور جانچ کرنے کو کہا ہے ۔ خون بن نہیں رہا ہے یا کوئی وقت ہے ، کچھ لوگوں نے مجھے بہت ڈرا دیا ہے والدہ کی بیماری کو لیکر ۔میں ایک غریب مسلمانوں میں سے ہوں ۔۔ میں بہت پریشان ہوں اللہ کے سوا میں نے کسی سے اپنی پریشانی نہیں کہی۔۔ مہربانی کرکے کچھ دعا وغیرہ بتائیں ۔ میری والدہ کو جلد شفاء ہو جائے ۔۔۔ ۲۸۷۱۵۶۶۹۶۹ - نمبر 9696651782.

    جواب نمبر: 605447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1188-855/B=01/1443

     آپ کی والدہ محترمہ کی بیماری کا حال پڑھ کر ہمیں بھی بہت صدمہ ہوا۔ ہم دل سے ان کی صحت و شفاء کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی انھیں اس بیماری سے عافیت تامہ اور دائمہ عطا فرمائے۔ گھر کے سب لوگ یَا سَلاَمُ یَا سَلاَمُ پڑھتے رہیں۔ والدہ اگر پڑھ سکتی ہیں تو وہ بھی پڑھتی رہیں۔ اور یہ دعا سات مرتبہ پڑھ کر ان پر دم کردیا کریں۔ أَسْألُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أن یَّشْفِیَہَا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند