• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52088

    عنوان: دعا کیسے قبول ہو، کوئی طریقہ ، کوئی نماز ، کوئی وظیفہ بتائیں جس سے دنیا کا کوئی بھی گناہ گار پڑھے تو اللہ سن لے اور قبول کرلے۔

    سوال: دعا کیسے قبول ہو، کوئی طریقہ ، کوئی نماز ، کوئی وظیفہ بتائیں جس سے دنیا کا کوئی بھی گناہ گار پڑھے تو اللہ سن لے اور قبول کرلے۔

    جواب نمبر: 52088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 669-668/N=6/1435-U قبولیت دعا کی احادیث میں چند شرطیں آئی ہیں: (۱) روزی حلال ہو۔ (۲) امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں کوتاہی نہ کی جائے۔ (۳) قبولیت میں جلد بازی نہ کی جائے۔ (۴) دعا میں کوئی گناہ کی بات نہ ہو۔ (۵) رشتہ توڑنے کی دعا نہ ہو۔ (۶) اور کامل توجہ اور یقین کے ساتھ دعا کی جائے۔ اور قبولیت کو یقینی بنانے کے لیے دعا کے شروع میں اللہ تعالیٰ کی خوب حمد وثنا کی جائے اور شروع وآخر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھی بھیجا جائے۔ لہٰذا آپ اور آپ کے تمام اہل خانہ دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر اوپر ذکر کردہ تمام امور کی رعایت کے ساتھ دعا کیا کریں اور اس وقت تک دعا کرتے رہیں جب تک اس کے اثرات ظاہر نہ ہوں، ان شاء اللہ جلد از جلد دعا قبول ہوگی اور آخرت میں بے حساب اجر وثواب کی شکل میں اس کا اثر ضرور ظاہر ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کی پریشانیوں کو دور فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند