• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24654

    عنوان: 2/ فروری 2010/ کو میرے داد ابو کا انتقال ہوا تھا، وہ مجھے بہت اچھے لگے تھے، ان کے انتقال کے بعد کسی بھی چیز میں میرا دل نہیں لگتاہے اور نہ ہی کسی چیز کی چاہت ہوتی ہے ۔ وہ مجھے خواب میں مل کر مجھے تسلی دیتے ہیں اور اپنا حال مجھے بتاتے ہیں۔براہ کرم،مجھے میرے حال کے لئے کوئی دعا بتائیں اور میرے دادا کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ 

    سوال: 2/ فروری 2010/ کو میرے داد ابو کا انتقال ہوا تھا، وہ مجھے بہت اچھے لگے تھے، ان کے انتقال کے بعد کسی بھی چیز میں میرا دل نہیں لگتاہے اور نہ ہی کسی چیز کی چاہت ہوتی ہے ۔ وہ مجھے خواب میں مل کر مجھے تسلی دیتے ہیں اور اپنا حال مجھے بتاتے ہیں۔براہ کرم،مجھے میرے حال کے لئے کوئی دعا بتائیں اور میرے دادا کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 24654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1601=1259-9/1431

    ہرروز صبح وشام ۱۰۰ مرتبہ درود شریف ۱۰۰ مرتبہ استغفار ۱۰۰ مرتبہ کلمہ طیبہ ۱۰۰مرتبہ تیسرا کلمہ سبحان اللہ والحمد ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولاقوة الا باللہ العلی العظیم، پڑھتے رہا کریں۔بہت مفید تسبیحات ہیں اور کارآمد ہیں آپ کے لیے دینی و دنیوی ترقی کا ذریعہ ہیں۔ آ پ کے دادا کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند