• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 40060

    عنوان: كوئی وظیفہ بتادیں کہ رونا آئے ، کسی کو حقیر نہ سمجھوں ، عاجزی اور مخلص بن جاوَں ۔

    سوال: میرے ساتھ بہت عجیب معاملہ ہے ، دل بہت سخت ہوچوکا ہے، ۲ سال پہلے والد صاحب کی شہادت ہوئی، رونا بہت کم آیا، بعد میں آیا لیکن پھر بھی اتنا نہیں، دل بھی چاہتا ہے رونے کا تو نہیں آتا، کسی اور انتقال پر بھی افسوس نہیں ہوتا، نورانی مجالس میں بیٹھنے پر بھی رقّت نہیں آتی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بالکل صحیح ہوں، میں جو کہتی ہوں صحیح کہتی ہوں، غرورا ور تکبّر والی کیفیت لگتی ہے،غصّہ بھی بہت آتا ہے، کچھ بہت ہی آسان سا وظیفہ بتادیں کہ روناآئے ، کسی کو حقیر نہ سمجھوں ، عاجزی اور مخلص بن جاوَں ۔

    جواب نمبر: 40060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1071-680/H=7/1433 اردو کی ایک کتاب ”ام الامراض“ ہے، حضرت شیخ مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ کی تصنیف ہے، عامة ہندو پاک کے کتب خانوں میں قیمتاً دستیاب ہے، اس کو منگاکر از اوّل تا آخر کم ازکم تین مرتبہ مطالعہ کریں اس کے بعد کچھ معلوم کرنے کی ضرورت سمجھیں تو لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند