عنوان: گردے ٹھیك ہونے كے لیے دعا
سوال: حضرت، ہماری بہن کی عمر ۲۸/ سال ہے۔ ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ ان کو ایک سال سے دونوں گردے بھی فیل ہوگئے ہیں۔ ابھی ۶/ ماہ سے گردہ کی صفائی چل رہی ہے۔ ابھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ لہٰذا آپ مفتیان کرام سے گذارش ہے کہ کوئی ایسا عمل بتائیں کہ اللہ خود ان کے گردے کو چالو کردے۔ اور ڈاکٹر صاحب نے کہہ دیا ہے کہ ان کو صاف (Transparent) کرنا ضروری ہے۔ ابھی ان کا خون (Blood relation) میرے سے میچ ہو رہا ہے۔ میں اکیلا تنہاء ہوں گھر کی فیملی کو چلانے کے لیے۔ میری بھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ بہن ٹھیک ہوجائے تو پہلے اس کی شادی کرنے کے بعد پھر میں خود اپنی کرنا چاہتا ہوں۔ لوگ مجھے شادی کرلینے پر مجبور کر رہے ہیں۔
آپ ایسا کوئی عمل یا دعا وغیرہ بتائیں کہ بنا آپریشن کے ان کے گردے ٹھیک ہوجائیں۔
جواب نمبر: 15927201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
atwa:680-592/sd=6/1439
اللہ تعالی آپ کی بہن کو جلد از جلد شفا عطا فرمائے ، ماہر طبیب سے علاج کرانا بھی سنت سے ثابت ہے ، اس لیے آپ علاج کرائیں اور اللہ تعالی سے دعا بھی کرتے رہیں، صبح و شام اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک سو اکتالیس بار حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھ کر دعا مانگیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند