• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 48284

    عنوان: دعا مانگنے كا مسنون طریقہ

    سوال: کچھ افراد اپنی انفرادی دعا کے وقت ہاتھ اٹھانے کے بجائے ،ہاتھ زمین پر رکھ کر سجدے کی شکل میں دعا کرتے ہیں۔اور یہ شکل بالکل سجدہ کی بھی نہیں ہوتی کیونکہ سجدہ میں ہتھیلی کا حصہ زمین پر لگا ہوتاہے ۔جبکہ دعا کے اس طریقے میں ہتھیلی کی پشت زمین پر ہوتی ہے یا چہرہ کے گرد دونوں ہاتھوں سے حلقہ بنایا جاتا ہے ۔کیا یہ طریقہ درست ہے ؟ (دعا مانگنے کی سنت کے مطابق ہیت بھی بتا دیجیے )۔

    جواب نمبر: 48284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1446-493/L=1/1435-U دعا کی مسنون ہیئت یہ ہے کہ بوقت دعا دو زانوں بیٹھنا اور دونوں ہاتھوں کو سینے کے بالمقابل اٹھائے اور دونوں ہاتھوں کے درمیان تھوڑی سی خلاء وفصل رکھے اور دعا سے فراغت کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیرلے۔ والأفضل فی الدعاء أن یبسط کفیہ ویکون بینہما فرجة، وإن قلت․․․ والمستحب أن یرفع یدیہ عند الدعاء بحذاء صدرہ، کذا فی القنیة. مسح الوجہ بالیدین إذا فرغ من الدعاء․․․ کثیر من مشایخنا - رحمہم اللہ تعالی - اعتبروا ذلک وہو الصحیح وبہ ورد الخبر إلخ (الہندیة، کتاب الکراہیة باب الصلاة والتسبیح الخ: ۵/ ۳۹۲، بیروت) (الدعاء المسنون: ۸۲/ ۸۳/ ثاقب بکڈپو)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند