• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57076

    عنوان: اولاد كی نعمت كے لیے كوئی دعا

    سوال: مفتی صاحب میری شادی کو چار سال ہوگئے ہیں، ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں، براہ کرم کوئی وظیفہ بتادیں، ہم نے بہت علاج کروایا سارے ٹیسٹ صحیح ہیں۔

    جواب نمبر: 57076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 223-220/B=3/1436-U آپ دونوں میاں بیوی بکثرت رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ پڑھا کریں، اسی طرح رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ ہرنماز کے بعد تین تین مرتبہ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند