• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 602106

    عنوان:

    بدحالی‏، مصیبتوں اور دشمنوں سے حفاظت كا وظیفہ

    سوال:

    دشمنوں حاسدوں سے حفاظت اور تنگ حالی مصیبتوں اور پریشانیوں سے حفاظت کے لیے کوئی آسان سی مجرب دعاء بتائیں، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 602106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:380-288/N=5/1442

     دشمنوں اور حاسدوں سے حفاظت کے لیے بعد فجر ومغرب اور رات سوتے وقت تین تین مرتبہ معوذتین کا اہتمام کیا جائے اور درج ذیل دعا کثرت سے پڑھی جائے:

    ”اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِيْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ“

    اور مصائب وپریشانیوں سے حفاظت کے لیے استغفار اور استعاذہ (اللہ کی پناہ وحفاظت طلب کرنے)کی کثرت کی جائے۔

    عن ابن عباس قال:قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ”من لزم الاستغفار جعل اللّٰہ لہ من کل ضیق مخرجاً، ومن کل ھم فرجاً، ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص: ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند