• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 605609

    عنوان:

    اولاد کیلے وظیفہ

    سوال:

    جناب میری شادی کو تین ماہ ہوگئے ، عمر بتیس سال ہے اور تھائیراینڈ گلینڈ تھا ، اس لیے فکر ہے عمر بھی بڑی ۔ہارمونز کا مسئلہ ہوسکتا ہے جلدی اولاد ہوجائے ، کوئی وظیفہ بتائیں ۔رب لاتزرنی والا عمل تو ہر روز پڑھتی ہوں، کوئی اور وظیفہ بتائیں ۔اولاد دینے والا اللہ ہے ، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

    جواب نمبر: 605609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1203-794/B=12/1442

     ابھی شادی کو صرف تین ماہ ہوئے ہیں۔ ابھی سے اولاد کی فکر شروع ہوگئی۔ رَبِّ لاَ تَزَرْنِیْ فَرْداً وَأنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ۔ یہ قرآن پاک کی آیت ہے یہ سب سے زیادہ موٴثر وظیفہ ہے۔ اس سے زیادہ موٴثر کوئی اور وظیفہ نہیں۔ آپ کے پڑھنے میں خشوع کی کمی ہوگی۔ اسے پڑھتی رہیں اور خوب اللہ کی طرف دھیان کرکے پڑھیں۔

    ایک عمل حضرت شیخ محدث زکریا رحمہ اللہ بتایا کرتے تھے۔ صبح ناشتہ سے پہلے مرغی کے دو انڈے اُبال لیں، پھر ان کے چھلکے اتارلیں۔ ایک انڈے پر لکھا جائے وَالسَّمَاءَ بَنَیْنَاہَا بِأیْدٍ وَّإنَّا لَمُوْسِعُوْنَ۔ یہ انڈا شوہر کھالے۔ دوسرے انڈے پر لکھا جائے وَالأرْضَ فَرَشْنَاہَا فَنِعْمَ الْمَاہِدُوْنَ۔ اسے بیوی کھالے۔ چالیس روز مسلسل دونوں کھائیں اور اس درمیان کبھی کبھی ہمبستری بھی کریں۔ روزانہ ہر فرض نماز کے بعد اللہ تعالی سے نیک اولاد کی دعا بھی کرتی رہیں۔ اللہ تعالی آپ کے گھر کا چراغ روشن فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند