متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 605543
مجھے لگا كسی جن نے پریشان كیا؟
میں یہ بات معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ایک بار میں سونے کے لئے لیٹا۔تو عجیب احساس ہوا۔اور جنسی لذت محسوس ہوئی۔لگا کوئی جن ہے ۔مگر یقین نہیں۔ اور تقریبا پوری رات جاگتا رہا۔کئی بار اب ہو چکا ہے ۔آیت الکرسی ،سورہ فاتحہ ،فلق،ناس دم کرنے کے بعد بھی فائدہ نہیں ہوا۔
جواب نمبر: 60554314-Jul-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:966-613/sd=12/1442
مسنون دعائیں اور منزل پڑھتے رہیں اور کسی اچھے عامل سے رجوع کرلیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
درود تاج پڑھنا کیسا ہے؟
2711 مناظرمیں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے بہت بڑی مالی پریشانی سے دوچار ہوں ۔سب سے پہلے میں نے ایک کمپنی The Professionalجو کہ انڈر مور ، نارتھ کراچی میں واقع ہے وہاں سے لون لینے کی درخواست دی جس کے ہیڈ سید سعد رضا ہیں۔ انھوں نے مجھے بری طرح سے ٹھگ لیا تقریباً چالیس لاکھ روپیہ میرے اوپر جادو کرکے مجھ سے لے لیا کوئی چیز مجھے ایک بوتل میں دکھا کرکے جو کہ ان کے کہنے کے مطابق ان کو کسی بڑے عالم نے دیا تھا۔ اب میں ان سے پیسہ واپس مانگ رہا ہوں لیکن وہ مجھ سے رابطہ نہیں کررہے ہیں اورلون دلانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے صرف مجھے بیوقوف بنارہے ہیں یہ کہہ کرکے کہ فلاں تاریخ کو تمہارا چیک جاری ہوجائے گا لیکن صرف بے وقوف بنارہے ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں حاصل ہوا ہے۔۔۔؟؟؟
1628 مناظرمیں چائے اور کھانے پینے کے ائٹم کا کام کرتا ہوں اور بہت چھوٹا کاروبار ہے نیزبہت چھوٹی رقم لگا یا ہوں۔ کوئی ایسی آیت بتادیں کہ جب میں سودا بیچوں یا خریدوں تو نقصان سے بچ جاؤں۔ اور کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے استخارہ کرلیا کروں، اس کے لیے چھوٹی یا مختصر آیات بتادیں۔ ہمارے پاس ہر قسم کاگاہک آتا ہے تو کیا سب کے لیے استخارہ کرنا پڑتا ہے؟ یا اللہ کے توکل پر کاروبار کروں؟
1424 مناظرروزی کی کشادگی کے لیے سورہٴ واقعہ پڑھنا کیسا ہے؟
1039 مناظرکیا
فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یا قوی پڑھنا اور یا نور پڑھنا اور انگلیوں کو
آنکھوں پر پھیرنا حدیث سے ثابت ہے؟
حضرت
مفتی صاحب برائے کرم آپ مجھ کو مشکل وقت میں پڑھنے کے لیے کوئی دعا بتادیں۔ اور
نیز استخارہ کیسے کریں گے یہ بھی بتادیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ بخاری شریف میں صلوة التسبیح کا ہونا ثابت نہیں ہے اس بارے میں کوئی مستند حدیث حوالہ سے بتائیں اور نماز میں سے رفع یدین کا ختم ہونااور نماز کا صحیح طریقہ بھی حدیث کے حوالہ سے بتائیں ۔ برائے کرم سوال کا جواب جلد ارسال فرمائیں۔
1329 مناظر