متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 149616
جواب نمبر: 14961601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 799-764/M=7/1438
دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیر وبرکت اور کامیابی کی دعا کرکے بزنس شروع کردیں، اور یہ دعا پڑھا کریں: حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر․ اور اس کا خیال ضروری ہے کہ بزنس جائز کام کی ہو اور شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
کچھ مسائل ہیں جو میرے او رمیرے گھر والوں کے دماغ میں رات دن چلتے رہتے ہیں کہ ہم
لوگ سب افراد جلد سے جلد امیر بنیں اور ہمارے گھر کے کام جلد سے جلد ہوں۔ جب میں
اور میرے گھر والے کسی امیر گھر کو دیکھتے ہیں تو پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں
اور بس وہاں سے پھر وہی آس۔ تو آپ ہمیں بولیے کہ جلد سے جلد ہمارے کام بنیں اور ہم
لوگ امیر ہوں اور ہماری صحت میں، دولت میں، رزق میں اور عزت میں اور زیادہ برکت
ہو۔ برائے کرم بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا پڑھنا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ یہ
نادان سوال ہے۔ آپ برائے کرم مجھے معاف کریں اور اس کا حل بتائیں میں بڑی امید سے
آپ کوای میل کررہا ہوں ایک عرصہ کے بعد مجھے یہ ویب سائٹ ملی ہے۔
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے پانچ یا چھ سال پہلے بغیر کسی عالم کی اجازت کے ایک آیت کریمہ اپنی زندگی کے مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے پڑھنا شروع کیا تھا لیکن مجھے اپنی زندگی میں کوئی سکون نہ مل سکا اور میری زندگی پہلے سے بھی زیادہ خراب بن گئی ہے۔میں تقریباً روزانہ دو ہزار مرتبہ پڑھتاتھا لیکن بے سود۔ اگر آپ میری اس بابت مدد کردیں تو میں آ پ کا بہت زیادہ احسان مند ہوں گا۔ برائے کرم جواب عنایت فرمادیں۔
2232 مناظرمیں پچپن سال کا ہوں اور تاخیر سے شادی کی وجہ سے میرے بچے چھوٹے چھوٹے ہیں۔ رہنے کو اپنا گھر بھی نہیں ہے۔ ڈرتا ہوں اگر مجھے کچھ ہوگیا تو بچوں کا اور ان کی تعلیم کا کیا ہوگا؟ بس زیادہ تفصیل کیا بتاؤں میں خود ہی اس کا ذمہ دار ہوں۔ برائے کرم مجھ کو دولت، صحت اور نوکری کے لیے کوئی خاص دعا بتائیں؟ میں نماز کا پابند نہیں ہوں۔ برائے کرم مجھ کو کچھ دعا بتائیں جو مجھ کو پکا نمازی بنادے۔آمین
1696 مناظر