• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19617

    عنوان:

    میں سعودی عربیہ میں پچھلے ایک سال سے کام کررہا ہوں۔ میں انڈیا میں ایک بہت بڑے گناہ میں ملوث تھا جس کی وجہ سے میری صحت خراب ہوئی۔ میں بار بار توبہ کرتا رہا اور بار بار گناہ کرتا رہا۔ میں یہاں آیا تو کچھ دن وہ عادت ختم ہوگئی اور اب پھر شروع ہوگئی۔ مہربانی کرکے مجھے موت کے منھ سے بچا لیجئے۔ میں اپنی زندگی سے تنگ آگیا ہوں۔ میری شادی نہیں ہوئی ہے۔ اور حالت ایسی نہیں ہے کہ میری شاد ی جلد ہوجائے۔ اور میری فیملی میں بھی بہت پریشانی ہے جس کی وجہ سے میں یہاں سے جا بھی نہیں سکتا ہوں۔ میرے اوپر قرض بھی بہت ہے۔ برائے کرم مفتی صاحب میرے لیے علیحدہ دعا کردیجئے میں بہت ہی زیادہ پریشان ہوں۔اللہ تعالی میرے مال میں برکت دے کر میرے قرض کو ادا فرمادے۔ اور میری ساری بری عادت ختم ہوجائے۔ اور میں ایک خوشحال زندگی جینے لگوں۔ میرے لیے خصوصی دعا کردیجیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 234=235-3/1431

    اللہ تعالیٰ آپ کو گناہ سے محفوظ رکھے اور پریشانیاں دور فرمائے۔ (آمین) قرض سے خلاصی کے لیے ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھا کیجیے: اَللّٰہُمَ اَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بَفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ․ ہمت کرکے گناہ اور اس کے دواعی کو چھوڑنے کی کوشش کیجیے، کسی متّبع سنت صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کیجیے، اور ان کے تجویز کردہ اوراد ووظائف اور ہدایات پر پابندی سے عمل کیجیے، ان شاء اللہ بری عادت ختم ہوجائے گی، حفظان صحت کے لیے ماہر حکیم یا ڈاکٹر سے رابطہ کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند