• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39503

    عنوان: وظیف

    سوال: اللہ تعالیٰ اپ کو جزائے خیر دے، میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ہر وقت پریشانی ہوتی ہے، خوشی بہت کم ہوتی ہے، برا ہ مہربانی، میرے لیے دعا بھی کریں اور کوئی مجرب وظیفہ بھی بتا دیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم ور عمل میں ترقی عطا کرے بہت پریشان ہو ں ۔

    جواب نمبر: 39503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1032-731/D=7/1433 یَا حَیُّ یا قَیُّوْمُ برحمتِکَ اَسْتغِیْثَ ۳/ تسبیح صلی اللہ علی النبیِ الأمّیِّ ۳/ تسبیح یَا اَرحمَ الرَّاحمین ۳/ تسبیح اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف بھی پڑھ لیں، پھر دعا کریں۔ مذکورہ وظیفہ پورا ایک مجلس میں بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشا یا بعد فجر پڑھ لیں تو بہتر ہے، ورنہ متفرق طور پر بھی پڑھ کر معمول پورا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند