• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38918

    عنوان: کس طرح سے گناہ سے بچاجائے

    سوال: میں ایک طالب علم ہوں، ابھی اسی سال علم شروع کیا ہے ، پہلے تو خوب جذبہ تھا ، لیکن بہت زیادہ سستی مجھ میں پیدا ہوگئی ہے، نماز کبھی چھوٹ جاتی ہے اور پھر اس کی وجہ سے سارا دن پڑھائی میں دل نہیں لگتا اور ایک مسلہ اور ہے کہ کس طرح سے گناہ سے بچاجائے ، ہر قسم کے گناہ سے ۔ براہ کرم، اس بارے میں اچھا مشورہ دیں یا نصیحت کردیجئے ․․․․․․․․․

    جواب نمبر: 38918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1093-916/B=6/1433 آپ اپنے استاذوں میں سب سے نیک استاذ کے پاس آتے جاتے رہیں اور طلبہ میں جو سب سے نیک ومحتنی ہو اس کی صحبت میں رہیں، کثرت سے لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم کا وِرد کرتے رہیں۔ جب پڑھنے بیٹھیں تو تین بار سُبْحَانَکَ لَا عِلْمَ لَنَا اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ ، پھر تین بار رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِیْ یَفْقَہُوا قَوْلِیْ پڑھ کر اپنے سینہ پر دم کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ اس سے پڑھنے میں جی لگے گا۔ اور نیک استاذ اور نیک طالب علم کی صحبت میں بیٹھنے سے ان شاء اللہ گناہوں سے بچنے لگیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند