• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14303

    عنوان:

    شریعت کے لحاظ سے کوکا کولا اور پیپسی پینا کیسا ہے، کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایسا پانی جس کے آر پار نظر نہ آتا ہو نہیں پینا چاہیے، کیا ایسا ہے؟ (۲)میری ایک خالہ ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات تین سال پہلے تک بالکل ٹھیک تھے پھر میری خالہ کے شوہر او رمیری خالہ کی بیٹی نے کچھ لوگوں کی باتوں میں آکر ہماری فیملی کے ساتھ ایسا کچھ کردیا کہ ہماری بدنامی ہوتے ہوتے بچی۔ خیر اللہ کے کرم سے میری فیملی پر کوئی حرف نہیں آیا۔ اور ہم نے تقریباً ان کو معاف بھی کردیا۔ لیکن تین سال سے آنا جانا بند تھا کہیں مل گئے تو بات کرلی ورنہ نہیں۔ تو بات یہ ہے کہ ان تین سالوں میں مجھے بے شمار دفعہ خواب آیا کہ میں ان کے پرانے گھر میں ہوتا ہوں اور وہاں میری خالہ کی فیملی کے کسی نہ کسی فرد کا کوئی نقصان ہورہا ہوتا ہے۔حالانکہ ان کو وہ گھر تبدیل کئے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب بھی مجھے ان کے اسی گھر کا خواب آتا ہے اور اس میں کچھ نہ کچھ نقصان ہی ہورہا ہوتا ہے۔ خیر پچھلے دنوں ہم لوگ ان سے راضی ہوگئے۔ (۳)آپ برائے مہربانی مجھے کوئی چھوٹا سا اور آسان وظیفہ بتائیں جس کا ذکر کرکے مجھے سکون حاصل ہواور میری مشکلات ختم ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1172=1114/ب

    اگر کوکاکولا اور پیپسی میں کوئی ناپاک یا حرام چیز نہ ملی ہو تو اس کا پینا جائز ہے اور یہ بات کہ جس پانی کے آر پار نظر نہ آتا ہو نہیں پینا چاہیے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔

    (۲) چونکہ آپ کے اور آپ کی خالہ کے درمیان تین سال تک تعلقات اچھے نہیں تھے، اس لیے ان ایام میں شیطان آپ کے ذہن میں مختلف قسم کے خیالات ڈالتا تھا اس لیے رات میں بھی اسی طرح کے نقصانات خواب میں نظر آتے تھے لیکن اب جب کہ تعلقات اچھے ہوگئے تو اس طرح کے خوابات بھی بند ہوگئے، لہٰذا اللہ کی اس نعمت پر شکر ادا کیجیے اور گذشتہ قطع رحمی کے گناہ پر اللہ سے معافی مانگئے نیز کچھ صدقہ وخیرات بھی کردیں اس سے آنے والی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔

    (۳) آپ پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھ کر دو منٹ آنکھ بند کرکے یہ یقین کریں کہ یہ اس ذات عالی کا کلام ہے جو بلاشبہ یقینا تمام مشکل وپریشانی دور کرنے پر قادر ہے اس کے بعد اسی یقین سے 21مرتبہ درود شریف پڑھ کر 500 مرتبہ لاحول ولا قوة الا باللہ پڑھیں یا گیارہ گیارہ بار اول وآخر درود شریف پڑھیں اور درمیان میں 140 مرتبہ حَسْبُنَا اللُّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھیں، ان شاء اللہ سکون حاصل ہوگا، اور مشکلات دور ہوں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند