• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12188

    عنوان:
     ذکر کے لیے کون کون سے درود شریف مستند ہیں، جن کا تذکرہ احادیث میں موجود ہو، نیز سب سے چھوٹا درود شریف کون سا ہے، حدیث کے حوالے کے ساتھ برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔

    سوال:
     ذکر کے لیے کون کون سے درود شریف مستند ہیں، جن کا تذکرہ احادیث میں موجود ہو، نیز سب سے چھوٹا درود شریف کون سا ہے، حدیث کے حوالے کے ساتھ برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 12188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 709=709/م

    حضرت تھانوی علیہ الرحمة کی زاد السعید اور حضرت مولانا زکریا رحمہ اللہ کی فضائل درود شریف اور حضرت مولانا ادریس صاحب رحمہ اللہ کی حصن حصین وغیرہا کتب کا مطالعہ کیجیے ان میں معتبر ومستند درود شریف موجود ہیں، چھوٹا درود شریف یہ ہے: صَلَّی اللّٰہُ عَلی النَّبِی الأمِّيِّ -یا - اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلی محَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَّ أَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ المُقَرَّبَ عِنْدَکَ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند