• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606041

    عنوان:

    تلاوت شروع کرنے سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتیں ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کچھ آدمی قران کریم کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے درود شریف پڑھتے ہیں تو کیا یہ درود شریف تعوذ وتسمیہ سے پہلے پڑھنی چاھیے یا بعد میں قران وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 43-67/H=01/1443

     درود شریف کے فضائل تو بے شک بہت ہیں اور اس سلسلہ میں عمدہ ومدلل تفصیل فضائل درود شریف میں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ نے فرمادی ہے تاہم آدابِ تلاوت میں اِس موقعہ پر درود شریف پڑھنے کی صراحت کہیں دیکھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند