• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154621

    عنوان: میاں بیوی میں محبت کے لیے وظیفہ

    سوال: حضرت، حال ہی میں میں نے نکاح کیا ہے۔ ہمارے لیے دعا فرمائیں کہ ہم دونوں میں محبت و الفت تاعمر باقی رہے۔ میرے شوہر بہت غصے والے ہیں اور تھوڑے شکی مزاج کے ہیں، مجھے ڈر لگتا ہے کہ ان کے غصے اور شک کی وجہ سے ہم دونوں میں محبت ختم نہ ہو جائے۔ اس لیے کوئی دعا وغیرہ ضرور بتائیں تاکہ ان کا غصہ اور شک دور ہو جائے۔

    جواب نمبر: 154621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1568-1439/B=1/1439

    شوہر سے فرمادیں کہ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔ یا آپ یَا عَزِیْزُ یَا عَزِیْزُ ۳۰۰/ مرتبہ ہر روز پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند