• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 611334

    عنوان:

    كیا توبہ كرنے كے بعد پہلے كیے ہوئے گناہ كے بارے میں سوا ہوگا؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی شخص گناہوں سے پکی سچی توبہ کر لے۔ تو کیا توبہ سے پہلے جو گناہ کیے تھے ان گناہوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا ؟

    جواب نمبر: 611334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1046-884/B=09/1443

     توبہ تو عموماً پچھلے تمام گناہوں سے ہوتی ہے پھر توبہ سے پہلے جو گناہ كئے تھے ان كے بارے میں سوال كئے جانے كا كیا مطلب؟ ہاں اگر كسی نے كسی خاص گناہ سے توبہ كی ہے‏، اس كے پہلے كے گناہوں سے توبہ نہیں كی ہے تو پچھلے گناہوں كے بارے میں ضرور سوال كیا جائے گا۔ اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ كرنی چاہئے۔ جب سارے گناہ معاف ہوجائیں گے تو كوئی سوال نہیں كیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند