• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6158

    عنوان:

    میری ایک بہن نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر کے کورٹ میرج کر لی تھی۔ ہم لوگ اس شادی پر راضی نہیں تھے، کیوں کہ وہ لڑکا بالکل جاہل اور دوسری برادری کا تھا اور بالکل بھی کفو نہ تھا، جب کہ میری بہن ایک ڈاکٹر تھی۔ ان کے اس فعل کے بعد ابو نے مجبوری میں نکاح اور رخصتی بھی کردی۔ شادی کے دس سال کے بعد میری بہن کو خلع لینا پڑا، کیوں کہ اس لڑکے نے ہیروئن کا نشہ کرنا شروع کردیا تھا اور کچھ بھی کام نہ کرتا تھا۔ اب معاملہ میری چھوٹی بہن کا ہے جو اس لڑکے کے بھانجے کے ساتھ شادی پر بضد ہے۔ میری بہن نے ماسٹر کیا ہے اور وہ لڑکا ابھی تو پڑھ ہی رہا ہے اور خاندان میں سب جاہل ہیں۔ میری بہن والدین سے بہت بدتمیزی کرتی ہے۔ کسی کی بات نہیں سمجھ رہی ہے، ہمارے گھر سے دو تین دفعہ تعویذ بھی نکلے ہیں۔ اس کو والدین کی ضعیفی اور بیماری پر بھی ترس نہیں آتا ۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں گھر سے نہ بھاگ جائے۔ پھر یہ رسوائی والدین نہیں جھیل سکتے۔دونوں دل کے مریض ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ کوئی جادو کا بھی چکر ہے۔ بہت دعا کررہے ہیں ،سورہ بقرہ بھی پڑھ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزا دے، بہن کو راستہ پر لانے کے لیے کوئی عمل بتا دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 944=1019/ د

    اول آخر درود شریف کے ساتھ آیة الکرسی گیارہ مرتبہ صبح شام پڑھ کر دعا کریں۔ نیز والدین اس دعا کا معمول بنالیں: اللہم اصلح لی فی ذریتی۔ربنا ہب لنا من ازواجنا وذریاتنا قرة اعین واجعلنا للمتقین اماما۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند