• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22378

    عنوان: براہ کرم، حلال زرق حاصل کرنے، بیماری سے شفاپانے ، پریشانی و مصیبتوں سے نجات پانے کے لیے کچھ دعائیں یا وظائف بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، حلال زرق حاصل کرنے، بیماری سے شفاپانے ، پریشانی و مصیبتوں سے نجات پانے کے لیے کچھ دعائیں یا وظائف بتائیں۔

    جواب نمبر: 22378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):807=807-6/1431

    پنج وقتہ نمازوں کی پابندی رکھئے، رزق حلال کے لیے یہ دعا پڑھاکیجیے اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اور بیماری سے شفایابی کے لیے اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیے۔ اور اللہ سے یہ دعا بھی مانگاکیجیے: اللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْألُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وعَمَلاً مُتَقَبَّلاً وشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاءٍ، پریشانی ومصیبت سے نجات کے لیے لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ باللّٰہِ کا وظیفہ سو مرتبہ صبح وشام اوراستغفار و درود شریف کی کثرت کیجیے نیز صدقہ خیرات بھی کیا کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند