• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 51106

    عنوان: میاں بیوی میں محبت کے لیے کوئی مجرب دعا بتائیں۔

    سوال: (۱) میاں بیوی میں محبت کے لیے کوئی مجرب دعا بتائیں۔ (۲) صدقہ کا مال مسجد میں نہیں دے سکتے؟

    جواب نمبر: 51106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 535-445/B=4/1435-U (۱) بسم اللہ الرحمن الرحیم کو 786 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس میں سے دونوں کو ۴۰ روز تک پلائیں، ان شاء اللہ دونوں میں محبت پیدا ہوجائے گی۔ (۲) صدقہ دوقسم کے ہوتے ہیں ایک تو صدقہ واجبہ جیسے زکاة،صدقہٴ فطر،نذر،کفارہ وغیرہ ہوتے ہیں، یہ مسجد میں دینا جائز نہیں، یہ غریبوں، محتاجوں کا حق ہے، ان ہی کو دینا ضروری ہے۔ دوسرے صدقہ نافلہ ہوتا ہے جو بطور عطیہ،نذرانہ، ہدیہ،ہبہ کے کسی کو دیا جاتا ہے تو ایسا صدقہ مسجد میں دینا اوراسے مسجد میں خرچ کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند