• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149796

    عنوان: رشتے كے لیے دعا بتائیں

    سوال: ہم لوگ اپنے ماموں کے رشتہ کے لیے ایک لڑکی تلاش کررہے ہیں ، مگر کوئی رکاوٹ پیش آجاتی ہے، تین چار سال سے ہم لوگ کوشش کررہے ہیں، براہ کرم، رشتہ کے لیے کوئی دعا بتائیں ۔ہمارے منیجر ہیں۔

    جواب نمبر: 149796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 843-810/M=7/1438

    رشتے کی تلاش جاری رکھیں، گناہ کے کاموں سے بچیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہیں کہ اے اللہ خیر کا رشتہ جلد مقدر فرمادے، اور یا لطیفُ و یا جامعُ کا وظیفہ ایک سو گیارہ مرتبہ عشاء کے بعد سونے سے پہلے پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند