• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57442

    عنوان: میری بہن پوچھنا چاہتی ہیں کہ جب میں بہت سا ذکر و درود پڑھ لیتی ہوں تو ایسی کیفیت بن جاتی ہے کہ اب بہت ساری دعا کروں وہ ان شاء اللہ قبول ہوگی۔ اس کیفیت کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ ذکر کے قبول ہونے کی علامت ہے یا اس حالت میں دعا قبول ہوتی ہے؟

    سوال: میری بہن پوچھنا چاہتی ہیں کہ جب میں بہت سا ذکر و درود پڑھ لیتی ہوں تو ایسی کیفیت بن جاتی ہے کہ اب بہت ساری دعا کروں وہ ان شاء اللہ قبول ہوگی۔ اس کیفیت کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ ذکر کے قبول ہونے کی علامت ہے یا اس حالت میں دعا قبول ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 57442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-408/L=4/1436-U اگر ذکر کرتے وقت آپ کے بہن کی وہ کیفیت ہوجائے جو سوال میں مذکور ہے تو قوی امید ہے کہ اس وقت دعا قبول ہو؛ اس لیے آپ کی بہن کو چاہیے کہ اس وقت خوب گریہ وزاری کے ساتھ دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند