• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 65688

    عنوان: وسوسوں سے بچنے کے لیے الله سے مدد کی دعا‎

    سوال: مجھے قادیانیوں کی وجہ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کے بارے میں وسوسے آیتے ہیں جب جب یہ آیتے ہیں میں یہی سوچتی ہوں کہ شیطان میرا عقیدہ خراب کر رہا ہے کیوں کہ قرآن اور حدیث میں ہے کہ شیطان وسوسے ڈالتا ہے عقیدہ خراب کرنے کے لیے حضرت بعض اوکات مجھے ایسے وسوسے بھی آیتے ہیں کہ کہیں یہ خیالات اللہ معاف کرے اللہ کی طرف سے تو نہی آ رہے ؟ میں سوچتی ہوں نہیں،یہ بات بھی شیطان ڈال رہا ہے میں اللہ سے کہتی ہوں اے اللہ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ خیلات شیطان ڈال رہا ہے اپ کبھی نہیں ڈالو گے اگر آپ نے مجھے کوئی علم بتاو گے تو ایسے برحق راستے سے بتاو گے مجھے پختہ یقین ہو گا کہ میرا اللہ نے مجھے بات بتائی ہے اور مجھے آپ پر پختہ یقین ہے کہ آپ ضرور بتا دو گے اگر میرا کوئی بھی علم کمزور ہوا. باقی آپ کبھی وسوسے سے کوئی برحق بات نہیں بتاو گے کیوں کہ شیطان یہ حرکت کرتا ہے میری اس بات سے طبیعت بہتر ہو جاتی ہے اور وسوسے بھی کنٹرول ہو جاتے ہیں، میں اپنے عقیدہ پر بھی قائم رہتی ہوں اور اللہ کی مدد بھی ساتھ مل جاتی ہے ۔ حضرت میں بتا دوں، الحمد للہ ، میرا عقیدہ ختم نبوت پہاڑ ہے میں صرف اللہ کی مدد کے لیے یہ الفاظ کہتی ہوں تا کہ عقیدہ بھی کمزور نہ ہو، وسوسے بھی ختم ہو جائے ،اور اللہ کی مدد بھی مل جائے آپ بس یہی رہنمائی کر دیں میری اس بات سے جو میں اللہ کو کہتی ہوں ایمان کو کوئی نقصان تو نہیں ہوتا؟ یا عقیدہ ختم نبوت کی کمزوری تو ظاہر نہیں ہوتی ؟

    جواب نمبر: 65688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 657-657/B=8/1437 اگر آپ کا عقیدہ ختم نبوت بالکل پختہ ہے مرزا احمد قادیانی کی طرف کوئی میلان نہیں ہے بلکہ اس سے سخت نفرت ہے تو اگر کوئی وسوسہ آئے توفورا ً أعوذ باللہ من الشیطن تین بار پڑھ کر تھتکار دیں، پھر اپنے کام میں مشغول ہوجائیں، بکثرت آپ قرآن کی تلاوت کرتے رہیں۔ درود شریف زیادہ سے زیادہ پڑھنے کا وِرد رکھیں، ہر فرض نماز کے بعد قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس پڑھا کریں۔ اس طرح عمل کرنے سے ان شاء اللہ حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند