• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 50356

    عنوان: كہیں بھي نوكری نہیں لگ رہی ہے؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک ادارے میں نوکری کرتا تہا عرب ممالک میں 5 سال سے اچانک وہاں سے استفا دینا پڈا. کیوں کے یہاں ہندوستان میں کچہ کاروبار کروں. لیکن یہاں کچہ جم نہی رہا. اسلے میں پہر جانے کی کوشش کررہا ہوں دیڈہ سال سے کہیں بہی نوکری نہی لگری. میں ہر نماز میں صلاة حاجات پابندی سے پڈکر دعا کرتا ہوں. اور صدقہ بہی کرتا رہتا ہوں لیکن مسلہ حل نہی ہورا. اور بہی بہت سارے عمل کرتا ہوں روزانا تلاوت زکر وغیرہ.. اور بہت حالاتوں سے بہی گزر رہا ہوں.

    جواب نمبر: 50356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 337-307/B=3/1435-U آپ حسب ذیل دعا صبح وشام 100-100 مرتبہ پڑھ لیا کریں، اول وآخر 3-3 درود شریف بھی پڑھ لیں۔ ”اللَّھُمَّ اکْفِنِي بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“ اس کے علاوہ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ”یَا لَطیف“ بکثرت پڑھتے رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو برسر روزگار کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند