• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60273

    عنوان: ختم خواجگان پڑھنے سے کسی طرح کا خطر ہ تو نہیں ہوتاہے؟

    سوال: (۱) ختم خواجگان پڑھنے سے کسی طرح کا خطر ہ تو نہیں ہوتاہے؟ کیوں کہ میں نے ضیاء القلوب میں ایک عمل پڑھاہے اس میں کچھ شرائط ہیں ، ہلاکت کا اندیشہ ہے، اکیلے ختم خواجگان کا طریقہ بتائیں۔ (۲) یہ جو بات ہے کہ وظائف زیادہ پڑھنے سے انسان پاگل ہلاک تک ہوجاتے ہیں ، یہ کیسے ممکن ہوتاہے ؟ وظائف اعمال میں تو سب اسلامی دعا وغیرہ پڑھے جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 60273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1177-1190/L=10/1436-U (۱) ختم خواجگان پڑھنے سے ان شاء اللہ خطرہ نہ ہوگا، اس کا طریقہ کسی بزرگ سے معلوم کرلیں، دارالافتاء میں فقہی مسائل بتائے جاتے ہیں۔ (۲) درود شریف وغیرہ کی کثرت سے آدمی پاگل نہیں ہوتا؛ البتہ کچھ آیات ا یسی ہیں کہ اگر انھیں آیات کا ورد کثیر تعداد میں کیا جائے اور اس کو معمول بنالیا جائے تو بسا اوقات اس کی حرارت دماغ تک پہنچتی ہے اور اس سے دماغ کے توازن کے خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند