• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6282

    عنوان:

    اگر کوئی شخص مشت زنی کرتا ہے اورپھر وہ سچے دل سے معافی مانگ لیتا ہے لیکن پھر کچھ وقت کے بعد مشت زنی کربیٹھتا ہے اس کے لیے کیا حکم ہے اور کیا کفارہ ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص مشت زنی کرتا ہے اورپھر وہ سچے دل سے معافی مانگ لیتا ہے لیکن پھر کچھ وقت کے بعد مشت زنی کربیٹھتا ہے اس کے لیے کیا حکم ہے اور کیا کفارہ ہے؟

    جواب نمبر: 6282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 730=685/ ل

    ایسا شخص پھر از سر نو توبہ کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرے، روزہ کی کثرت کرے، بدنگاہی اور فحش تصاویر وغیرہ دیکھنے سے اجتناب کرے، اس کے باوجود اگر کبھی مشت زنی کا خیال آئے تو اللہ کے وعیدوں کا استحضار کرے، آئندہ اس کا اپنے فعل پر نادم ہوکر توبہ و استغفار کرنا اور نہ کرنے کا عزم مصمم کرلینا ہی اس کا کفارہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند