• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11762

    عنوان:

    مجھ پر اور میری تجارت پر اکثر نظربد لگ جاتی ہے جس کی بنا پر کام مندا ہو جاتا ہے۔ کوئی مجرب دعا اور عمل بتائیں عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    مجھ پر اور میری تجارت پر اکثر نظربد لگ جاتی ہے جس کی بنا پر کام مندا ہو جاتا ہے۔ کوئی مجرب دعا اور عمل بتائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 11762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 703=406/ھ

     

    ہرنماز کے بعد آیت الکرسی چاروں قل اور اول و آخر درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر پھیر لیا کریں، اور یہی عمل رات باضوء سوتے وقت کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند