• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177173

    عنوان: كوئی وظیفہ اگر كسی دن چھوٹ جائے تو كیا اس اثر الٹا ہوجاتا ہے؟

    سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کوئی بھی وظیفہ درمیان میں ایک دن چھٹ جاے تو الٹا ہوجاتا ہے،بعض وظائف ایک مہینے کے ہوتے ہیں جو لڑکیوں کے لیے مشکل ہیں ۔کیونکہ مخصوص ایام درمیان میں ہوتے ہی،مرد کا مسئلہ ہے، میری بہن کو اولاد نہیں ہورہی ہے، کوئی وظیفہ بتائیں ۔

    جواب نمبر: 177173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:584-408/sd=7/1441

    آپ بہن اور بہنوئی سے کہیں کہ دونوں ے رَبِّ ہَبٴ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً ہرنماز کے بعد پڑھا کریں، باقی کوئی وظیفہ درمیان میں چھوٹ جانے سے الٹا ہوجانے کی جو بات لکھی ہے؛ وہ بے اصل ہے، ہاں یہ ممکن ہے کہ بعض وظیفوں کی تاثیر میں ایام اور تسلسل کی تخصیص ہو، ایسی صورت میں تسلسل ٹوٹنے سے وظیفہ بے اثر ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند