عنوان: اس وقت میری زندگی میں بہت پریشانیاں ہیں، جیسے میں ماسٹر ڈگری کے لیے بیرون ملک میں پڑھنے اور حلال روزی کے لئے جانا چاہتا ہوں، لیکن مجھے محسوس ہوتاہے کہ کوئی چیز مجھے اس سے روک رہی ہے۔ میں بہت تذبذب میں ہوں کہ کیا کروں؟براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ میں موجود تماما رکاوٹیں دور ہوجائیں۔
سوال: اس وقت میری زندگی میں بہت پریشانیاں ہیں، جیسے میں ماسٹر ڈگری کے لیے بیرون ملک میں پڑھنے اور حلال روزی کے لئے جانا چاہتا ہوں، لیکن مجھے محسوس ہوتاہے کہ کوئی چیز مجھے اس سے روک رہی ہے۔ میں بہت تذبذب میں ہوں کہ کیا کروں؟براہ کرم، کوئی دعا بتائیں تاکہ میں موجود تماما رکاوٹیں دور ہوجائیں۔
جواب نمبر: 2488627-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1729=1271-9/1431
بیرون ملک جانے کا خیال چھوڑدیجیے اور مناسب کاروبار یہیں اختیار کرلیجیے اور ہرنماز کے بعد رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار (سورة البقرة) تین مرتبہ اور اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند