• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165907

    عنوان: آیت کریمہ کا وردر کتنی مرتبہ کیا جائے

    سوال: آیت کریمہ کتنی بار پڑھنی چاہئے؟ میں نے سنا ہے کہ 125000 مرتبہ پڑھ لو تو جو بھی نیت کی ہووہ کام پورا ہوتاہے۔

    جواب نمبر: 165907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:97-136/N=3/1440

    (۱): آیت کریمہ ۱۱۱/ مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر لمبا وظیفہ کرنا ہو تو ڈیڑھ لاکھ مرتبہ پڑھ لیں۔ اور ضروری نہیں کہ ایک شخص ایک ہی مجلس میں پڑھے، مختلف لوگ مختلف مجالس میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

    (۲): جی ہاں! آیت کریمہ کا وظیفہ جس جائز ومباح کام کے لیے پڑھا جائے گا، إن شاء اللہوہ پورا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند