• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 169367

    عنوان: توبہ کی کتنی شرطیں ہیں؟

    سوال: توبہ کی کتنی شرطیں ہیں؟ اور کون کون سی ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:606-510/sd=7/1440

    اگر کسی آدمی سے گناہ کبیرہ صادر ہوجائے، تو اس سے توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اس گناہ کو ترک کرے جو اس سے صادر ہوا ہے اور اللہ کے حضور ندامت اور شرمندگی کے ساتھ معافی مانگے اور اس بات کا پختہ ارادہ کرے کہ آئندہ کبھی وہ گناہ نہیں کرے گا۔ امام نووینے توبہ کی یہ تین شرطیں لکھی ہیں: یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَی اللَّہِ تَوْبَةً نَصُوحًا ․․․․ قال الآلوسی: أخرجہ ابن مردویہ عن ابن عباس قال: قال معاذ بن جبل: یا رسول اللہ ما التوبة النصوح؟ قال: أن یندم العبد علی الذنب الذی أصاب فیعتذر إلی اللہ تعالی ثم لا یعود إلیہ کما لا یعود اللبن إلی الضرع․ وقال نقلا عن الإمام النووی: التوبة ما استجمعت ثلاثة أمور: أن یقلع عن المعصیة وأن یندم علی فعلہا وأن یعزم عزما جازما علی أن لا یعود إلی مثلہا أبدا․ (روح المعانی: ۲۸/ ۱۵۹، ط: دار إحیاء التراث العربي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند