• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39844

    عنوان: قرض كی ادائیگی كے لیے مجھے کوئی دعا بتائیں

    سوال: مجھے اپنا کام کرتے ہوئے دو سال ہوگئے ، کچھ خاص نہ رہا ، نقصان بھی ہوتاہے ، قرض بھی بہت ہوگیا ہے، مجھے کوئی دعا بتائیں جسے میں روزانہ پڑھوں۔

    جواب نمبر: 39844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 505-477/N=7/1433 ادائیگی قرض اور حلال رزق کے لیے آپ یہ دعا معنی ومفہوم کے استحضار کے ساتھ کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ اس کی برکت سے آپ کا قرض بھی ادا ہوگا اور حلال رزق بھی ملے گا: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِِيْ بِحَلاَلِکَ عَن حَرَامِکَ وأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عمَّنْ سِوَاکَ․(مشکاة: شریف، کتاب الدعوات باب الدعوات في الأوقات ، الفصل الثاني: ص۲۱۶، بحوالہ ترمذي شریف وغیرہ) ترجمہ: اے اللہ! مجھے حلال روزی عنایت فرماکر حرام سے بچالیجیے، اور مجھے اپنے فضل سے اپنے علاوہ سب سے مستغنی وبے نیاز کردیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند