• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170009

    عنوان: کاروبار میں ترقی اور کما ئی میں برکت کے لئے وظیفہ

    سوال: اللّہ کے کرم سے اور آپ کی دعا سے اللّہ نے مجھے 1 حلال کاروبار عطا فرما دیا ۔ پچھلے کچھ مہینے سے کاروبار بینڈ ہو، رکھا ہے کرایہ بھی بھرنا مشقل ہوتا جا رہا ہے ۔ کاروبار میں ترقی اور کما ئی میں برکت کے لئے کوئی وظیفہ بتا دیں اور کس وقت پڑھنا ہے طریقہ بھی بتا دیں الحمداللہ میں نماز کی پنج وقت پابندی کرتا ہوں مگر نماز میں خشوع اور دھیان نہیں لگتا اس کے لئے بھی کچھ بتا دیں ۔

    جواب نمبر: 170009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 770-689/D=09/1440

    (۱) بعد نماز عشا اسم ”یَا لَطِیْفُ“ گیارہ سو گیارہ (۱۱۱۱) مرتبہ پڑھے اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ (۱۱-۱۱) بار پڑھے اور دعا کرے۔

    (۲) دوسرا وظیفہ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ۔

    صَلَّی اللہ عَلَی النَّبِيِّ الأمِّي ۔

    یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔

    ایک ایک تسبیح بعد نماز مغرب پڑھ کر دعا کریں۔

    (۳) تیسرا وظیفہ ”یَا مُعِزُّ “ہر وقت پڑھتے رہا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند