• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 35030

    عنوان: میں حافظ قرآن ہوں اب میرا قرآن پاک کچا ہے اور مفتی صاحب میں قرآن پاک بہت محنت کرکے یاد کرتا ہوں اور میرا حافظہ اور یاددشات بھی کمزور ہے، کچھ حافظہ تیز کرنے کی دعا بتائیے۔

    سوال: میں حافظ قرآن ہوں اب میرا قرآن پاک کچا ہے اور مفتی صاحب میں قرآن پاک بہت محنت کرکے یاد کرتا ہوں اور میرا حافظہ اور یاددشات بھی کمزور ہے، کچھ حافظہ تیز کرنے کی دعا بتائیے۔

    جواب نمبر: 35030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2185=1264-11/1432 ہرنماز کے بعد اور سونے سے قبل سورہٴ الم نشرح سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر پھیر لیا کریں، مسواک کا خاص طور پر اہتمام رکھیں، اللہ پاک آپ کو اور تمام مسلمانوں کو وحی کی برکات سے نوازے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند