• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37281

    عنوان: پریشانی سے نجات كی دعا

    سوال: میراآپ سے سوال تھا کہ میری ایک ہمشیرہ کا اس کے خاوند کے ساتھ گھریلو جھگڑو ں کی وجہ سے ناراضگی ہوگئی ہے اور وہ سب گر والے بھی ملک میں رہائش پذیر ہیں اور ان کو ناراضگی ہے ڈیڑھ سال گزر گیااور انہوں نے مڑ کر کوئی خبر میری ہمشیرہ کی لی ہے ۔ میری ہمشیرہ کی ایک بیٹی ہے ۔ میری ہمشیرہ بہت پریشان ہیں۔ آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ آپ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ وہ جلد از جلد اپنے گھر چلی جائیں۔ وہ آج کل بہت پریشان ہیں۔ میں آپ کا بہت مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 37281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 486=486-3/1433 آپ کی ہمشیرہ اور ان کے خاوند کے درمیان جس بنیاد پر ناراضگی ہوگئی ہے آپ ایک دو آدمی کو ساتھ لے کر جو سنجیدہ بااثر اور معاملہ فہم ہوں اس بارے میں غور فرماکر دونوں کے درمیان صلح صفائی اورموافقت کروادیں اور اپنی ہمشیرہ کو بھی سمجھادیں اور ان کو یَا وَدُوْدُ یَا جَامِعُ کا وظیفہ سو مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنے کی ہدایت فرمادیں اور ہرنماز کے بعد اصلاح حال کی دعا بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند