• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6721

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ہماری فیملی نیدرلینڈ میں رہتی ہے۔ اوریہاں پر جامعہ نہیں ہوتے ہیں۔ میں ایک سولہ سال کی لڑکی ہوں۔ میں نے گھر پر بہن کے پاس حفظ قرآن کیا ہے میری بہن بھی حافظہ ہے۔ منزل بھی اس کو سنائی اور ابو کو سنارہی ہوں۔ میری منزل تو بہت اچھی ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ اور اچھی ہوجائے اس کے لیے آپ کوکوئی وظیفہ یا دعا معلوم ہو تو مجھے بتادیں۔ اورکیاکوئی ایسی دعااور وظیفہ ہے جس کے پڑھنے سے دعا کبھی رد نہیں ہوتی ہے؟ آپ حضرات میرے لیے دعا کریں۔ ان شاء اللہ آپ حضرات کی دعا رد نہیں ہوگی۔ آپ مجھے دعا میں کبھی نہ بھولیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1448=1259/ ب

    جب آپ قرآن شریف پڑھنے بیٹھیں تو پہلے اعوذ باللہ بسم اللہ پڑھ کر تین مرتبہ یہ آیت پڑھیں سُبْحَانَکَ لاَ عِلْمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ پھر تین مرتبہ یہ آیت پڑھیں رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِیْ یَفْقَہُوا قَوْلِیْ اور سینہ پر دم کرلیا کریں، اس کے بعد پڑھنا شروع کریں۔ ان شاء اللہ خوب اچھی طرح آپ قرآن پڑھیں گے اور ہرفرض نماز کے بعد سر پر پیچھے کی طرف ہاتھ رکھ کر ۱۱ مربتہ یَا قَوِیُّ پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند