• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6858

    عنوان:

    ہم تین بھائی دو بہن ہیں ۔ میرا نام ندیم ہے میں تبلیغی جماعت کے کام سے جڑا ہوں۔ ندیم کوثر 29سال، نعیم اختر27سال ، انیسہ خاتون۲۴ سال، رئیسہ خاتون ۲۳ سال، قاسم انظر ۲۰سال، ماں کا نام سلمہ خاتون اور والد کا نام دل حسن صدیقی ہے۔ پچھلے چھ سال سے میری شادی کی تلاش چلی پر ہر معاملہ آخرمیں آکر ٹوٹ جاتا ۔ پھر ایک منگنی ہوئی وہ بھی شادی سے ایک مہینہ پہلے ٹوٹ گئی۔ پھر اچانک شادی ہوئی اورتین مہینہ میں ٹوٹ گئی۔ لڑکی چال چلن میں داغی نکلی اسی طرح انیسہ بہن کی بھی منگنی ہوئی اور ٹوٹ گئی۔ ہم لوگ بڑے پریشان ہیں آخر معاملہ کیوں ٹوٹ جاتا ہے کوئی روحانی یا اور کوئی تکلیف تو نہیں۔ برائے مہربانی اس کا حل بتائیں اور دعا کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1460=1266/ ب

    منزل پڑھ کر ایک بوتل پانی میں دم کریں۔ اور اس میں سے اپنے گھر کے اندر چاروں کونوں پر سورج غروب ہوتے ہی پانی چھڑک دیا کریں، سات روز تک چھڑکیں اور ۴۰ روز تک گھر کے تمام افراد ایک ایک گھونٹ پلائیں۔ اور اللہ سے دعا بھی کرتے رہیں۔ اگر اس سے کام نہ چلا تو احتیاطاً کسی قابل اعتماد عامل کو دکھادیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند