• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 41973

    عنوان: بالوں کو رنگنا

    سوال: بالوں کو مہندی کے سوا کسی اور سے جو آج کل ہے جیسے، ہیئر ڈائی کلرسے رنگنا کیسا ہے ؟کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ اسے لگانے سے غسل نہیں ہوتا ہے ، ا س سے بالوں میں پانی نہیں پہنچتا ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟ اسے لگا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1580-1580/M=11/1433 سیاہ رنگ کا خضاب ممنوع ہے، سیاہ کے علاہ جائز ہے اور سرخ مہندی کے ذریعہ خضاب بہتر ہے، اگر ہیرڈائی کلر لگانے سے اس کی پرت اور تہہ جم جاتی ہو جو پانی پہنچنے سے مانع ہو تو اس کا لگانا درست نہیں کیوں کہ اس کی وجہ سے غسل صحیح نہ ہوگا ہاں اگر اس کو چھڑاکر صاف کرلیا جائے اور کوئی جرم مہندی کا پانی پہنچنے سے مانع لگا نہ رہے صرف رنگ نکھرے تو لگانے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند