• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 4680

    عنوان:

    کیا ایک مٹھی سے کم کرکے داڑھی کتروانا یا منڈانا گناہ کبیرہ ہے؟ کیا ایک مٹھی تک داڑھی رکھنا واجب ہے؟ داڑھی منڈھا یا ایک مٹھی سے کم کرکے کتروانے والے کی اذان او راقامت کا کیا حکم ہے؟ ان کی اقتداء میں نماز تراویح پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 439=439/ م

    (۱) جی ہاں؛ گناہ کبیرہ ہے۔

    (۲) ایک مشت تک داڑھی بڑھانا واجب ہے۔

    (۳) ایسے شخص کی اذان و اقامت مکروہ تحریمی ہے۔

    (۴) مکروہ تحریمی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند