معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 7297
اسلام میں پردہ کرنا ضروری ہے لیکن مسلم لڑکیاں جینس پہنتی ہیں۔ کیا ہمارے اسلام میں یہ جائز ہے؟
اسلام میں پردہ کرنا ضروری ہے لیکن مسلم لڑکیاں جینس پہنتی ہیں۔ کیا ہمارے اسلام میں یہ جائز ہے؟
جواب نمبر: 729730-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1603=1372/ ب
مذہب اسلام میں پردہ ضروری ہے۔ لڑکیوں کو ایسا لباس پہننا جس سے جسم کی ساخت معلوم ہو یا عریانیت ظاہر ہو تو جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دھوپ سے حفاظت کے لیے جو ٹوپی پہنی جاتی ہے جس میں تھوڑا سا حصہ آگے کی طرف نکلا ہوا ہوتا ہے اس کا پہننا کیسا ہے؟ عوام ایسی ٹوپی پہننے پر اعتراض کرتے ہیں، ان کا اعتراض کرنا کیسا ہے؟ مفصل جواب عطا فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔
220 مناظرمیرا
نام محی الدین ہے اور میں الحمد للہ حافظ ہوں اور میں ہر وقت کرتا پائجامہ پہنتا
ہوں۔ میں دبئی میں کام کرتا ہوں اور وہاں پر آفس میں سب لوگ پینٹ شرٹ پہنتے ہیں
حاکم بھی مجھ کو پینٹ شرٹ پہننے کے لیے کہہ رہا ہے تو کیا میں اپنا لباس پینٹ شرٹ
پہن سکتا ہوں؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ شریعت کی رو سے کیا حکم ہے؟
میں پیلے پوکھراج کی ایک انگوٹھی پہننا چاہتا ہوں۔ کیا اسلام میں یہ درست ہے؟
174 مناظرمیں
جین انجینئرنگ کالج میں لیکچرر ہوں۔ الحمد للہ میری شرعی داڑھی ہے ۔ اب میں حج پر
جانے کا ارادہ کررہا ہوں۔ میرے لیے دعا کریں۔میں نے اپنے دل میں نیت کی ہے کہ حج
کے بعد میں اسلامی لباس پہنوں گا کیوں کہ ابھی تو میں پینٹ اور شرٹ پہنتا ہوں۔
برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ مجھ کو کیا ڈریس پہننا چاہیے جو کہ سنت سے زیادہ قریب
ہو کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ جب میں اپنا ڈریس تبدیل کروں گا تو میرا نفس برا
محسوس کرے گا لیکن مجھ کو اللہ پر یقین کرنا ہے کیوں کہ یہ میرا بہت ہی چھوٹا قدم
ہے اس راستہ میں اپنا ایمان مضبوط بنانے کے لیے۔ میرے لیے اور میرے گھر والوں کے لیے
دعا کریں تاکہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی خواہش کو
پورا کرسکوں۔
نماز شروع کرتے وقت کچھ لوگ پینٹ کو موڑ تے ہیں اور کچھ لوگ شلوار کو ناف کے پاس سے اکٹھا (کف ثوب)کرلیتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ ایسا کرنا ممنوع ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
202 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ اگر ایسی جرسی جو آدھی رانوں تک پہنچتی ہو اگر ایسی جرسی عورت نے پہنی ہوئی ہو اور پائجامہ بھی پہنا ہوجو تنگ نہ ہو بلکہ ڈھیلا ہو، اب اگر عورت بڑی چادر لے کر نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے یا ایسے کپڑوں میں نماز نہیں ہوتی؟ (۲) نماز میں بڑی چادر جب لیں تو کیا عورت کے ہاتھ نظر آنے ضروری ہیں یا نہیں ،کیوں کہ جب چادر لی جاتی ہے تو عموماً نماز میں ہاتھ نظر نہیں آتے بلکہ چادر میں چھپ جاتے ہیں تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ دعا میں یاد رکھیں۔
237 مناظرکیا پرفیوم کا استعمال کرنا کیساہے؟
227 مناظرکیا اسلام میں کسی غیر مسلم سے دوستی کرنا منع ہے؟
273 مناظر