• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 56588

    عنوان: مغرب بعد ناخون كاٹنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا مغرب کے بعد سے رات میں ناخن کاٹ سکتے ہیں ؟ اورکونسا وقت بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 56588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 146-156/L=2/1436-U ناخن ہروقت کاٹنا جائز ہے، رات میں بھی ناخن کاٹ سکتے ہیں۔ حکي أن ہارون الرشید سأل أبا یوسف رحمہ اللہ تعالی عن قص الأظافیر في اللیل فقال: ینبغي فقال ما الدلیل علی ذلک فقال: قولہ علیہ السلام: ”الخیر لا یوٴخر“، کذا في الغرائب․ (الہندیة: ۵/ ۳۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند