• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 31186

    عنوان: داڑھی ، موئے زیر ناف اور بغل کے بال کے علاوہ بقیہ جگہ کے بال کانٹے کی اجازت یا گنجائش ہے یا نہیں

    سوال: داڑھی ، موئے زیر ناف اور بغل کے بال کے علاوہ بقیہ جگہ کے بال کانٹے کی اجازت یا گنجائش ہے یا نہیں؟جیسے سینہ کے بال کانٹنے کا کیا حکم ہے؟حرام ، مکروہ یا گناہ؟اسی طرح اور باقی اعضاء جیسے ہاتھ ، پیر وغیرہ کا بال کاٹ سکتے ہیں یا نہیں؟نیز اگر مونچھ کے بال بڑے ہوں اور وہ پانی سے ٹچ(چھونا) ہوجائے تو کیا وہ پانی ناپاک ہوجاتاہے یا اس بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 31186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 628=392-4/1432 ڈاڑھی مونڈنا یا کاٹ کر اتنی چھوٹی کرنا کہ ایک مشت سے کم رہ جائے حرام ہے۔ سینے ہاتھ پیر کے بال صاف کرنا خلاف ادب ہے، کوئی خاص ضرورت ہو تو کاٹ سکتے ہیں۔ (۲) پانی ناپاک نہیں ہوتا البتہ اتنی بڑی مونچھ جو پانی میں ڈوبنے لگے رکھنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند